Thursday , June 22 2017
Home / دنیا / شام میں محفوظ زونس کا قیام امریکی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں پر امتناع

شام میں محفوظ زونس کا قیام امریکی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں پر امتناع

ماسکو ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے طیارے شام میں مجوزہ محفوظ زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے کیوں کہ روس ، ایران اور ترکی کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت شام کو محفوظ زون قرار دیتے ہوئے لڑاکا طیاروں کے داخلہ پر امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ قزاقستان میں کریملن کے قاصد برائے امن بات چیت الیگزینڈ لارونتیف کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرفیکس خبر رساں ایجنسی نے آج کہا کہ لڑاکا طیاروں کی شدت کی سرگرمیوں کو کم کرنے کے مقصد سے محفوظ زون تشکیل دیا گیا ہے ۔ لہذا اب ہوا بازی کی سرگرمیاں خصوصی طور پر بین الاقوامی اتحادی افواج کے لڑاکا طیارے یہاں نظر نہیں آئیں گے ۔ بشار الاسد حکومت کے حامی روس اور ایران اور باغیوں کے حامی ترکی کے درمیان قزاقستان میں بات چیت کے بعد ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں جہاں جنگ زدہ شام میں چار محفوظ زون تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ معاہدہ میں حالانکہ امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں کی خصوصی طور پر نشاندہی نہیں کی گئی ہے لیکن لارونتیف نے بتایا کہ محفوظ زونس کے اوپر سے کوئی بھی پرواز نہیں گزرے گی ۔ یاد رہے کہ اتحادی افواج اس وقت دولت اسلامیہ گروپ کے جہادیوں کے خلاف لڑ رہی ہے ۔ مسٹر لارونتیف نے کہا کہ ہم گیارنٹر کی حیثیت سے صورت حال پر کڑی نظر رکھیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT