Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شام میں مخالف داعش باغیوں کیلئے اتحادی فوج نے اسلحہ گرایا

شام میں مخالف داعش باغیوں کیلئے اتحادی فوج نے اسلحہ گرایا

واشنگٹن ۔ 12 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )امریکی زیرقیادت اتحادی فوج نے آج شمالی شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار باغی جنگجوؤں کے لئے اسلحہ گرائے ۔ امریکی فوجی ترجمان کرنل پیٹرک رائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ پینٹگان کی گزشتہ ہفتہ کئے گئے اعلان کے مطابق آج یہ کام انجام دیا گیا ۔ پینٹگان نے کہا تھا کہ وہ اعتدال پسند باغیوں کو تربیت فراہم کرے گا ۔ اتحادی فوج نے شمالی شام میں ان باغیوں کیلئے اسلحہ گرائے جن میں چھوٹے آتشی اسلحہ سے لے کر اس میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت کے حامل اسلحہ بھی شامل ہیں تاکہ زمین پر داعش کا موثر مقابلہ کیا جاسکے ۔ ایک اور امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ جو اسلحہ گرایا گیا اس میں پچاس ٹن گولہ بارود بھی شامل ہے۔ امریکہ اس وقت 60 ممالک پر مشتمل اتحاد کی قیادت کررہا ہے جس نے عراق اور شام میں اب تک داعش کے خلاف 7,000 سے زائد فضائی حملے کئے ۔

TOPPOPULARRECENT