Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / شام میں مسلسل بم دھماکے ، مرنے والوں کی تعداد 44

شام میں مسلسل بم دھماکے ، مرنے والوں کی تعداد 44

دبئی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) شام کے دمشق میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے بموجب دمشق میں کل بم حملے میں 40 افراد کی موت ہو گئی تھی اور ایک سو سے زائدافراد زخمی ہو گئے تھے ۔شدیدزخمیوں میں سے چار دیگر لوگوں کی آج موت  واقع ہوگئی۔اس حملے کی اب تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ یہ دھماکہ دمشق میں ایک بس اسٹیشن کے قریب ہوا‘ لوگ باب الصاغر قبرستان جا رہے تھے ۔ پہلا دھماکہ دوسرے دھماکے کے 10 منٹ کے بعد کیا گیا۔روس، ترکی اور ایران کی ثالثی میں قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوئی بات چیت کے بعد ملک بھر میں امن قائم ہوا تھا، لیکن حملے اب بھی جاری ہیں۔ امن مذاکرات کے سلسلے میں آئندہ ہفتے بھی بات چیت ہونی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT