Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / شام میں چار روسی جنگی جہاز موجود، امریکہ کا دعویٰ

شام میں چار روسی جنگی جہاز موجود، امریکہ کا دعویٰ

واشنگٹن۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے ساحلی شہر اللاذقیہ کے ایک فوجی اڈے پرروس کے چار جنگی جہاز پائے گئے ہیں۔ ’العربیہ‘ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام کے اللاذقیہ شہر میں روس کے چار جنگی جہازوں کو دیکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اللاذقیہ کو صدر بشارالاسد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں خبریں آئی ہیں کہ شام نے اللاذقیہ میں روس کو اپنا فوجی اڈہ بنانے کی اجازت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT