Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / شام میں کلیان کا نوجوان ہلاک

شام میں کلیان کا نوجوان ہلاک

ممبئی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع تھانے سے متصل کلیان کا ایک 22 سالہ نوجوان شام میں ہلاک ہوگیا ہے وہ سال 2014ء میں گھر سے فرار ہوکر اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہوگیا تھا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ امان ندیم تنذیل کلیان کے ان 4 نوجوانوں میں شامل تھا جو کہ 2014ء میں شام روانہ ہوگئے تھے تاکہ عسکریت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس کیلئے جدوجہد کی جائے تنذیل کے والد کو بذریعہ ٹیلیفون ان کے فرزند کی موت کی اطلاع دی گئی ہے۔ کلیان کے علاقہ گویند واڑی میں مقیم امان کے والد کو ہفتہ کی شب نامعلوم نمبر سے ٹیلیفون کا وصول ہوا تھا قبل ازیں آئی ایس آئی ایس ایک ویڈیو میں یہ دیکھا گیا کہ امان اور ایک نوجوانوں نے کشمیر، گجرات اور مظفر نگر میں مسلمانوں کے قتل کا انتقام لینے کی دھمکیاں دی ہیں۔ امان، گزشتہ سال کے اختتام تک اپنے افراد خاندان کے ساتھ ٹیلیفون رابطہ میں تھا۔

TOPPOPULARRECENT