Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / شام میں کیمیائی حملہ ہندوستان کا محتاط ردعمل

شام میں کیمیائی حملہ ہندوستان کا محتاط ردعمل

نئی دہلی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ملک کے شام میں حالیہ کیمیائی حملے پر محتاط ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ہندوستان نے کہا کہ اس کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا کہیں بھی استعمال نہیں ہونا چاہئیے اور جو بھی ایسا کرے اسے جوابدہ بنایا جانا چاہئیے ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے تاہم حملے کی واضح طور پر مذمت سے گریز کیا ۔ اس حملے کیلئے صدر شام بشارالاسد کی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر دستخط کنندہ ملک ہے ۔ اور ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ کسی بھی صورت میں کسی کو بھی کسی بھی مقام پر کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT