Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / شام میں کیمیائی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات سے امریکہ و روس کا اتفاق

شام میں کیمیائی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات سے امریکہ و روس کا اتفاق

ماسکو۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک شام کے مسئلہ پر شدید اختلافات کے دوران امریکہ اور روس نے گذشتہ ہفتہ کیمیائی ہتھیاروں سے کئے گئے حملہ کی بین الاقوامی تحقیقات کے سلسلہ میں مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ امریکہ نے اس حملہ کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر میزائیل حملے کئے تھے۔ امریکہ نے روس کے حلیف صدر شام بشارالاسد کو ان حملوں کیلئے موردالزام قرار دیا جبکہ ماسکو کا یہ موقف ہیکہ شامی باغی اس حملہ کے ذمہ دار ہیں۔ اس حملہ میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کی روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف سے ملاقات کے بعد بین الاقوامی تحقیقات سے اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں یہ بات کہی جبکہ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے سرکردہ امریکی سفیر سے تقریباً دو گھنٹے طویل بات چیت کی۔ اس موقع پر دو عالمی طاقتوں کے مابین کشیدگی کم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ پوٹن نے ٹلرسن سے ملاقات کرتے ہوئے یہ اشارہ دیا ہیکہ وہ امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ ٹلرسن ماسکو کا دورہ کرنے والے ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے سینئر عہدیدار ہیں۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے باوجود ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT