Friday , June 23 2017
Home / دنیا / شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال فرانس کیلئے خطرہ : میکروں

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال فرانس کیلئے خطرہ : میکروں

پیرس،30مئی (یواین آئی)فرانس کے صدر ایمینوئیل میکروں نے پیرس میں روس کے صدر ولادمیر پوتن سے ملاقات کے بعدکہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال فرانس کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے اور اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں ۔مسٹر میکروں نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور فرانس کو شام میں دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے کے لئے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے اور اس کے لئے وہاں براہ راست ماسکو کے رول پر نکتہ چینی نہیں کی جانی چاہئے ۔انھوں نے کہا اسدکے نمائندوں سمیت شام کے مسئلہ سے متعلق سبھی فریقوں سے بات چیت کی جانی چاہئے ۔مسٹر میکروں نے کہادونوںممالک شام کے مسئلہ پر ساتھ مل کر کام کریں گے ،یہ ضروری ہے ۔ ہمیں مضبوط اتحادکی ضرورت ہے کیوں کہ شام میں شدت پسندوں کا صفایا دونوں ملکوں کی ترجیحات میں ہے ۔
ٹیمر اپنی میعاد مکمل کریں گے : میریلس
ساؤ پالو، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے وزیر خزانہ ہنرک میریلس نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کے باوجود صدر مائیکل ٹیمر اپنی میعاد پوری کر لیں گے ۔مسٹر میریلس نے ایکزیم میگزین کو دیے انٹرویو میں کل کہا اگر مسٹر ٹیمر کو برخاست کیا بھی جاتا ہے تو بھی وہ صدر کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہیں۔قابل ذکر ہے کہ صدر مائیکل ٹیمر کے بدعنوانی کے الزام میں گھرنے کے بعد سے وزیر خزانہ میریلس کے صدر بننے کی بحث زوروں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر ٹیمر کو میعاد مکمل کرنے سے پہلے ہی باہر کر دیا جاتا ہے تو برازیل کانگریس کو صدر کے لئے نئے امیدوار کا انتخاب کرناہوگا جن کی مدت کار سال 2018 تک ہوگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT