Thursday , June 22 2017
Home / عرب دنیا / شام میں 40 باغی ہلاک

شام میں 40 باغی ہلاک

دمشق ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی صوبے حلب میں جمعرات کو ہونے والے فضائی حملوں میں جبہ فتح الشام (جفش) تنظیم کے 40 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق یہ بمباری کرنے والے طیاروں کے ملک کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ جمعرات کی شب ہونے والے حملوں میں نامعلوم طیاروں نے حلب کے مغربی نواح میں جبل شیخ سلمان کے علاقے میں واقع “جفش” کے عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔گروپ کے مطابق رواں ماہ شمالی شام میں “جفش” کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملوں میں اب تک تنظیم کے 100 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT