Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شام پر جنیوا مذاکرات کا آغاز بشارالاسد کے مستقبل پر سوالیہ نشان

شام پر جنیوا مذاکرات کا آغاز بشارالاسد کے مستقبل پر سوالیہ نشان

جنیوا ۔ 14 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) شام کی خانہ جنگی کے خاتمہ کے لئے جنیوا میں آج مذاکرات شروع ہوگئے لیکن کسی پیشرفت کے امکانات موہوم ہیں کیونکہ صدر بشارالاسد کے مستقبل کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے ان مذاکرات کا اہتمام کیا ہے اور ایسے وقت جبکہ شام میں لڑائی کے پانچ سال پورے ہورہے ہیں تشدد کے خاتمہ کے مقصد سے بات چیت شروع کی گئی ہے ۔ اس لڑائی میں 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور بیشمار بے گھر ہوگئے ہیں۔ جنیوا میں وفود کی آمد کے دوران دمشق نے  خبردار کیا ہے کہ بشارالاسد کو معزول کرنے کے بارے میں کوئی بھی تبصرہ خطرہ کی علامت تصور کیا جائے گا ۔ اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفنڈ ڈی مسٹورا نے کہاکہ ہمیں حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT