Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / شام پر روسی حملہ،25 ہلاک

شام پر روسی حملہ،25 ہلاک

بیروت ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر اور صوبہ ادلیب شمال مغربی شام پر ایک فضائی حملے سے جو شبہ کیا جارہا ہے کہ روسی حملہ تھا کم از کم 25 شہری ہلاک ہوگئے ۔ انسانی حقوق کی نگرانکار تنظیم شامی رسدگاہ نے کہا کہ کئی علاقوں پر جو باغیوں کے زیرقبضہ ہیں حملے کئے گئے ۔ شام کی حکومت روس کی اہم حلیف ہے اور باغیوں اور جہادیوں کے خلاف جنگ میں روس اور شام کی حکومتیں باہم تعاون کررہی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری حالانکہ روس نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس پر روسی حملہ ہونے کا شبہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT