Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / شام کو مکمل تباہی سے بچانا چاہتے ہیں، کیری کا ریمارک

شام کو مکمل تباہی سے بچانا چاہتے ہیں، کیری کا ریمارک

میڈرڈ ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہیکہ امریکی حکومت شام کو مکمل تباہی سے بچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ وہ اس مقصد کیلئے روس، سعودی عرب، ترکی اور دیگر علاقائی قائدین کے ساتھ ایک ملاقات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ میڈرڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ وہ شامی بحران کے حل میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے شام میں روسی فضائی حملوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ ماسکو حکومت نے شامی صدر بشار الاسد کی حمایت میں شامی جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT