Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شام کیمیکل حملہ : سلامتی کونسل میں تحقیقات پر ووٹنگ

شام کیمیکل حملہ : سلامتی کونسل میں تحقیقات پر ووٹنگ

اقوام متحدہ ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک ڈرافٹ قرارداد پر ووٹ دے گی جس کے ذریعہ حکومت شام سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ صوبہ اولیب میں کئے گئے کیمیکل حملوں سے متعلق تحقیقات میں وہ اپنا مکمل تعاون پیش کرے ۔ اس سلسلہ میں برطانیہ ، فرانس اور امریکہ نے گزشتہ ہفتہ خان شیخون میں کئے گئے کیمیکل حملہ کے خلاف تحقیقات کی سفارش کی تھی جس میں معمولی سی ترمیم کے بعد قرارداد کو دوبارہ پیش کیا گیا تھا ۔
جنوبی افریقی  صدر کی 75 ویں سالگرہ، ملک بھر میں احتجاج
جوہانسبرگ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں لوگ ملک کے صدر جیکب زوما کی 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کے لیے جمع ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ مختلف اسکینڈلس میں ملوث صدر ان کے لیے ناقابل قبول ہیں اور بہتر ہوگا کہ وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک باعزت اور باوقار ہندوستانی نژاد وزیر مالیات پروین گوردھن کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے عہدہ سے برطرف کردیا۔ پریٹوریا میں منعقد کی گئی احتجاجی ریالی کے بعد احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا تھا، دراصل زوما پر دبائو ڈالنے اپوزیشن کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ کیوں کہ زوما کو خود ان کی ہی حکمران افریقین نیشنل کانگریس پارٹی کی جانب سے تنقیدوں کا سامنا ہے تاہم طاقتور اے این سی کی تائید کی وجہ سے زوما اب بھی برسر اقتدار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT