Monday , August 21 2017
Home / دنیا / شام کی حکومت کیمیائی حملے کی ذمہ دار: اقوام متحدہ

شام کی حکومت کیمیائی حملے کی ذمہ دار: اقوام متحدہ

نیویارک ۔22 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے شام میں تیسرے کیمیائی حملے کیلئے شام کی فوج کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔یہ بات تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں کہی گئی ہے جسے کل سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا۔ اس رپورٹ سے سلامتی کونسل میں روس اور مغربی ممالک کے درمیان تنازعہ اور زور آزمائی شروع ہو سکتی ہے ۔اقوام متحدہ کو اس ٹیم کی 13ماہ کی تفتیش کے بعد شام میں تیسری بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جانے کے سلسلے میں رپورٹ سونپی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کا یہ حملہ 16 مارچ 2015 کو ادلب کے کیمنانس میں کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے بعد سیکورٹی کونسل میں ویٹو کے حق والے ممالک کے درمیان زور آزمائی کا خطرہ ہوسکتا ہے جس میں ایک طرف روس اور چین اور دوسری طرف امریکہ، برطانیہ اور فرانس ہوسکتے ہیں۔امریکہ، برطانیہ اور فرانس شام کو کیمیائی ہتھیار کے استعمال کیلئے ذمہ دار مان سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT