Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / شام کی سرحد پر دولت اسلامیہ کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی میں تعطل

شام کی سرحد پر دولت اسلامیہ کے خلاف لبنانی فوج کی کارروائی میں تعطل

بیروت۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام) لبنان کی فوج نے آج اعلان کیا کہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف شام کی پہاڑی سرحد میں جارحانہ کارروائی میں تعطل پیدا ہوگیا ہے ۔ یہ یکطرفہ جنگ بندی اس وقت سے نافذ العمل ہوئی جب کہ اغوا شدہ فوجیوں کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کا آغاز ہوا اور امکان ہے کہ بات چیت کے اختتام تک جاری رہے گی ۔ 9فوجیوں کو سمجھا جاتا ہے کہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے قصبہ ارسال سے جو لبنان سے متصلہ سرحد پر ہے ‘ اگست 2014ء میں اغوا کرلیا تھا اور وہ اب بھی دولت اسلامیہ کے قبضہ میں ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT