Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / شام کے اہم قصبہ پر دولت اسلامیہ کا حملہ، 25 ہلاک

شام کے اہم قصبہ پر دولت اسلامیہ کا حملہ، 25 ہلاک

بیروت ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے شورش پسندوں کے مستحکم گڑھ نے جو صوبہ حلب میں واقع ہے، کل رات بھر حملہ کیا جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ لڑائی ماریہ قصبہ میں سحر تک جاری رہی۔ چنانچہ اہمیت رکھتا ہے۔ دولت اسلامیہ کے 8 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے جن میں 4 خودکش بم بردار تھے جنہوں نے دھماکو کمربند باندھ رکھے تھے جنہیں دھماکہ سے اڑا دیا۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے قصبہ ماریہ پر قبضہ کرلیا اور اس کے جنگجوؤں نے شہریوں پر بھی فائرنگ کی۔ باغی جنگجو جہادیوں محاصرہ کئے ہوئے تھے ۔ دیہات ام حوش پر جو صوبہ حلب میں واقع ہے، مکمل طور پر قبضہ کرلیا۔ یہیں سے باغیوںکو رسد فراہم ہوتی تھی۔ یہ شام کے باغی جنگجوؤں کے لئے زبردست دھکا ہے۔ اس قصبہ میں جھڑپ کے دوران 37 باغی جنگجو اور 10 دولت اسلامیہ کے جہادی ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT