Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شام کے باغیوں کے زیرقبضہ شہر حلب پر حملے

شام کے باغیوں کے زیرقبضہ شہر حلب پر حملے

19 شہری ہلاک ، شامی رصدگاہ نامی انسانی حقوق کی تنظیم کا بیان
بیروت ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے زیرقبضہ شام کے دو اضلاع ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کیلئے میدان جنگ بن گئے ہیں۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نامی تنظیم کے بموجب حلب کیلئے جنگ کے نتیجہ میں 19 شہری بشمول 3 بچے ہلاک ہوگئے۔ یہ ایک فضائی حملے یا تو روس نے کئے تھے یا سرکاری لڑاکا طیاروں نے۔ کئی افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔ یہ فضائی حملے حلب کے مضافاتی علاقوں طارق الباب اور الشکور نامی علاقوں پر کئے گئے تھے۔ حلب کے مشرقی اضلاع سے اخباری نمائندوں نے اطلاع دی ہیکہ پیر کی رات بھر زبردست فضائی حملے جاری رہے۔ صبح سے بھی دونوں اضلاع پر فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ کے بموجب 12 باغی روس کے فضائی حملوں سے آج ہلاک ہوگئے۔ یہ حملے ایک قافلہ کو نشانہ بنا کر کئے گئے تھے جو شہر کے جنوبی مضافاتی علاقہ میں سفر کررہا تھا اور قافلہ میں حکومت مخالف جنگجو شامل تھے۔ نگرانکار گروپ کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ قافلہ براہ راموسا شاہراہ حلب جارہا تھا۔ باغیوں نے اگست کے اوائل میں حلب تک رسائی کا یہ نیا راستہ کھولا ہے جو ان کے زیرقبضہ شہر کے علاقوں تک پہنچتا ہے۔ یہ سڑک ترکاریاں، پٹرول اور دیگر اشیاء حلب منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ تین ہفتے کے سرکاری محاصرہ کے دوران اسی راستہ سے یہ اشیاء شہر حلب پہنچائی جاتی تھیں۔ باغی، اسلام پسند اور جہادی سرکاری افواج کے شہر حلب کے جنوبی کناروں پر جنگ میں مصروف ہیں تاکہ یہ راستہ کھلا رکھ سکیں۔ شامی رصدگاہ نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی مارچ 2011ء میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں سے شروع ہوئی تھی جو بعد میں ایک بے رحم کثیر محاذی جنگ میں تبدیل ہوگئی اور تاحال دو لاکھ 90 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کلنٹن کو ٹرمپ پر 9 نکات کی برتری : سروے
واشنگٹن ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کو اپنے ریپبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ پر 9 نکات کی برتری حاصل ہے۔ تازہ ترین قومی سروے کے نتائج آج این بی سی کی جانب سے جاری کئے گئے۔ ہلاری کلنٹن کو 50 فیصد رائے دہندوں اور ڈونالڈٹرمپ کو 41 فیصد رائے دہندوں کی تائید حاصل ہے۔ گذشتہ ہفتہ کے سروے میں بھی یہی تعداد حاصل ہوئی تھی جس میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ این بی سی نیوز کے بموجب آخری دو مہینوں میں کلنٹن کی انتخابی مہم میں 10 کروڑ 40  لاکھ امریکی ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر صرف اشتہاروں پر خرچ کئے ۔

TOPPOPULARRECENT