Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / شام کے باغی فوجیوں کا الباب کے پہاڑی علاقوں پر قبضہ

شام کے باغی فوجیوں کا الباب کے پہاڑی علاقوں پر قبضہ

انقرہ، 09 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی فوج کے حمایت یافتہ شام کے باغی فوجیوں نے رات بھر جاری ایک مہم میں دولت اسلامیہ کے مقبوضہ شہر الباب کے دفاعی طور پر اہم پہاڑی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ترکی کی فوج نے اس بات کی اطلاع دی۔ ترکی فوج کی جانب سے جاری ایک تحریری بیان کے مطابق اس مہم کے دوران کئے گئے فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے 58  دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ایران کو روسی S-300 میزائیل کی سربراہی مکمل
ماسکو،9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی جانب سے ایران کو دی جارہی S-300 میزائل نظام کی فراہمی 2016کے دوران پوری کرلی گئی ہے ۔روس کی خبررساں ایجنسی تاس نے ایران میں روسی سفیر کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔خبررساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی سفیر لیوان دہاگرن نے کہا کہ روس ایران کو ہیوی واٹر کے بدلے افزودہ یورینیم کی فراہمی کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT