Monday , October 23 2017
Home / دنیا / شام کے تشدد میں اضافہ ، جنگ بندی خطرہ میں

شام کے تشدد میں اضافہ ، جنگ بندی خطرہ میں

حلب پرحکومت شام کے حملے پر امریکہ کا اظہار تشویش
بیروت ۔ /14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں ملک گیر سطح پر آج کئی محاذوں پر جنگ میں شدت پیدا ہوگئی ۔ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر سرکاری فوج نے روس کی حمایت سے حملہ کیا ۔ یہ جنیوا میں طئے شدہ جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ روسی فضائیہ کی تائید سے حکومت کے وفاداری فوجیوں نے شہر حلب پر جارحانہ حملہ کیا ۔ حضرموت کے قریب زبردست جنگ جاری ہے ۔ یہ پہاڑی علاقہ ملک کے شمال میں واقع ہے اور شہر کے کئی حصے باغیوں کے قبضے میں ہے ۔ روسی اور شامی طیارے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اپوزیشن کے زیرقبضہ مشرقی حلب پر فضائی حملوں سے کئی مکان منہدم ہوگئے۔ ان حملوں پر امریکہ نے گہری فکرمندی ظاہر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT