Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / شام کے شہروں دمشق اور حمص میں دھماکے ، 4 ہلاک

شام کے شہروں دمشق اور حمص میں دھماکے ، 4 ہلاک

بیروت۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک دھماکہ جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے، وسطی شامی شہر حمص میں 4 افراد کی ہلاکت اور 24 سے زیادہ افراد کو زخمی کرنے کی وجہ بنا۔ دریں اثناء سرکاری افواج نے ایک اور حملے کو ناکام بنادیا جو دمشق ایرپورٹ کے قریب کیا گیا تھا اور ایک ٹرک بم کو ناکارہ کردیا۔ شام کی ٹی وی کی خبر کے بموجب حمص کے پولیس سربراہ لیفٹننٹ جنرل خالد بلال نے کہا کہ دو خودکش حملہ آور نے دھماکو مادوں سے بھری اپنی کار کو دھماکہ سے اڑا دیا تھا جو فوجیوں کے محاصرہ میں تھی۔ اس سے 4 فوجی ہلاک اور دیگر 24 زخمی ہوگئے۔ شام کی خانہ جنگی میں تاحال تقریباً 4 لاکھ افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT