Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / شام کے شہر حساکیہ میں بم دھماکہ20افراد ہلاک

شام کے شہر حساکیہ میں بم دھماکہ20افراد ہلاک

دمشق۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 20افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ شمال مشرقی شام کے شہر حساکیہ میں دو کار بم دھماکے ہوئے ۔ نشریات کے ادارہ نے کہا کہ یہ افراد شہر کے مضافاتی علاقہ مہاتا میں بم دھماکہ سے ہلاک ہوئے ۔ اس کے بعد ضلع ہشمان میں دوسرا دھماکہ ہوا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ صنعا میں دھماکوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد مختلف بتائی ہے ۔ اس کے بموجب ہشمان میں پانچ اور مہاتا میں 12افراد ہلاک ہوئے ۔ دیگر 70 افراد دونوں دھماکوں سے زخمی ہوگئے ۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق تنظیم شامی رسدگاہ نے کہا کہ یہ دھماکے خودکش کار بم دھماکے تھے تاہم ہلاکتوں کی تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ رسدگاہ کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہاکہ پہلا دھماکہ ایک چوکی کو نشانہ بناکر کیا گیا جو ہشمان میں کُرد فوج کے زیر استعمال ہے ۔ دوسرا دھماکہ مہاتا میں حکومت حامی نیم فوجی تنظیم کے ہیڈ کوارٹرس میں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT