Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شام کے شہر حلب میں جنگ سے 200 ہلاک ، 30 ہزار فرار

شام کے شہر حلب میں جنگ سے 200 ہلاک ، 30 ہزار فرار

بیروت۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کی خانہ جنگی میں جاریہ ہفتہ شہر حلب میں مزید اضافہ ہوجانے کے نتیجہ میں کم از کم 210 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 87 فوجی اور حکومت حامی نیم فوجی جنگجو، 94 النصرہ محاذ کے باغی گروپ کے جنگجو اور 34 دولت اسلامیہ کے جہادی ہیں۔ دریں اثناء بیروت سے شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے بموجب دولت اسلامیہ اور دیگر باغیوں کے ساتھ سرکاری فوج کی جھڑپوں سے پریشان کم از کم 30 ہزار افراد ملک سے فرار ہوکر ترکی میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT