Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شام کے شہر حلب میں 4اسپتالوں پر بمباری

شام کے شہر حلب میں 4اسپتالوں پر بمباری

بیروت ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) 4عارضی اسپتال اور ایک مقامی بلڈ بینک پر شام کے شہر حلب میں بمباری کی گئی ۔ ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے آج کہا کہ بمباری سے ایک دو دن کی بچی بچوں کے اسپتال میں ہلاک ہوگئی ۔ ڈاکٹرز صرف چیخ و پکار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے مدد طلب کرنے کے قابل تھے ۔ چار اسپتالوں پر بشمول بچوںکا اسپتال بمباری کی گئی جس کے نتیجہ میں فضائی حملوں کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے جو حلب کے دواخانوں پر کی جارہی ہے ۔ عالمی تنظیم صحت نے کہا کہ شام حفظان صحت کے اعتبار سے گذشتہ سال سے کارکنوںک کیلئے انتہائی خطرناک مقام بن گیا ہے ۔ دواخانوں اور کارکنوں پر تاحال 135حملے کئے جاچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT