Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / شام کے شہر حلب کی باغی زیرقبضہ علاقوں کی مکمل ناکہ بندی ‘فضائی حملوں میں 28ہلاک

شام کے شہر حلب کی باغی زیرقبضہ علاقوں کی مکمل ناکہ بندی ‘فضائی حملوں میں 28ہلاک

حلب ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن زیر قبضہ شام کے شمالی شہر حلب کی آج مکمل طور پر سرکاری افواج نے ناکہ بندی کرتے ہوئے مشرق سے اُن کی رسد فراہم کرنے والی شاہراہ کا ربط منقطع کردیا ۔ روسی تائید یافتہ جارحانہ کارروائی کو جو شہر حلب کے مضافات میں جاری ہیں ناکام بنانے سے باغی قاصر رہے ۔  کل فضائی حملوں میں حلب میں 28شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ آج سرکاری فوج شاہراہ کیسٹولو پر پہنچ گئی اور باغیوں کی رسد کا راستہ منقطع کردیا ۔ انسانی حقوق کی علمبردار شامی رسدگاہ کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ حلب کے شمالی پڑوسی علاقے کی ناکہ بندی مکمل طور پر کردی گئی ہے جس کی وجہ سے باغی پریشان ہیں ۔ باغیوں کی راکٹ فائرنگ سے حکومت کے زیر قبضہ مغربی مضافاتی علاقہ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ اقوام متحدہ کے بموجب تقریباً چھ لاکھ افراد جو شام میں محصور ہیں جنہیں تین سمتوں سے سرکاری فوج نے اپنے محاصرہ میں لے رکھا ہے ۔ غذائی اشیاء کی قلت کی وجہ سے شدید مصائب کا سامنا کررہے ہیں ۔ تاحال اس خانہ جنگی میں دو لاکھ 80ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT