Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / شام کے شہر منبج کا محاصرہ ہزاروں افراد کیلئے نکلنا دشوار

شام کے شہر منبج کا محاصرہ ہزاروں افراد کیلئے نکلنا دشوار

بیروت۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام)ملک ِ شام کے شمالی شہر منبج میں ہزاروں شہری پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امریکی پشت پناہی کے حامل جنگجوؤں نے آئی ایس گروپ کے طاقتور گڑھ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ شامی ڈیموکریٹک فورسیس نے منبج کو اپنے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد آئی ایس کی ترکی اور اس کے خودساختہ شامی دارالحکومت رقہ کے مابین رصد کا کلیدی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق شام کے نگران کار ادارہ نے کہا ہے کہ امریکی زیرقیادت اتحاد کے جنگی طیاروں نے منبج پر زبردست بمباری کی ہے۔ یہاں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد باہر جا نہیں سکتے کیونکہ شہر کے تمام راستے منقطع ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT