Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / شام کے شہر ہومز میں کار بم دھماکے، 14 افراد ہلاک

شام کے شہر ہومز میں کار بم دھماکے، 14 افراد ہلاک

دمشق ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر ہومز کے وسطی علاقہ میں ہوئے بم دھماکوں میں 14 افراد کے ہلاک ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بیک وقت ہوئے دہشت گرد حملوں میں 14 افراد کے ہلاک ہونے اور 132 افراد کے زخمی ہونے کی توثیق کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کار میں ہوئے جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے بھی اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ الزہرہ چوک کے قریب یہ دھماکے ہوئے جس سے پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ دوسری طرف ہیومن رائٹس مانیٹرنگ گروپ جس کا تعلق سیرین آبزرویٹری سے ہے، نے ہلاکتوں کی تعداد 32 بتائی ہے۔ یاد رہے کہ تین ہفتے قبل بھی اسی علاقہ میں دولت اسلامیہ گروپس نے دہشت گردانہ حملے کئے تھے جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دولت اسلامیہ نے ہومز شہر کے بیشتر علاقوں پر قبضہ جما رکھا ہے جس میں تاریخی شہر پلمائرا بھی شامل ہے۔ شام کی جنگ میں 2011ء سے اب تک زائد از 25000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT