Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / شام کے کرد علاقہ میں خودکش دھماکہ ، 4 ہلاک

شام کے کرد علاقہ میں خودکش دھماکہ ، 4 ہلاک

موصل ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مشرق میں واقع کرد علاقے میں منگل کے روز ایک چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ ترکی کی سرحد سے قریباً تیس کلومیٹر دور واقع گاؤں تل تمر کے نزدیک یہ خودکش کار بم حملہ کیا گیا ہے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے اس علاقے میں کار بم دھماکے میں چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے کہا ہے کہ یہ اس کے نزدیک واقع قصبے راس العین میں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT