Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شانتی نگر میں بینک منیجر فائرنگ میں زخمی ، حالت مستحکم ، بندوق بردار فرار

شانتی نگر میں بینک منیجر فائرنگ میں زخمی ، حالت مستحکم ، بندوق بردار فرار

حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقہ شانتی نگر میں آج بینک منیجر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ یہ واقعہ آج دوپہر سری درگا کنوملی اپارٹمنٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم بندوق بردار نے کرشنا بھیما سمرودی بینک (کے بی  ایس بینک) کے منیجر منمت دلائی پر دیسی ساختہ بندوق سے دو روانڈ فائرنگ کر دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ آج دوپہر 12-30 بجے اپارٹمنٹ کے واچ مین سے ایک نامعلوم شخص نے وہاں پارک کی ہوئی کار کے مالک سے متعلق تفصیلات دریافت کیا اوربینک منیجر سے انٹر کام فون پر بات کرتے ہوئے اس سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجہ میں اسے پارٹمنٹ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی ۔  حملہ آور نے تلگو‘ انگلش اور ہندی میں واچ مین سے بات چیت کی ۔بعدازاں پہلی منزل میں واقع منمت دلائی کے فلیٹ پہنچ کر اسے بات چیت کے بہانے ایک راونڈ ہوا میں فائر کر دیا اور بعدازاں دوسرا راونڈ کے دائیں پیر پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد واچ مین بینک منیجر کے فلیٹ پر پہنچنے پر منمت دلائی کو زخمی حالت میں پایا جبکہ نامعلوم بندوق بردار وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہندرریڈی اور ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وی وینکٹیشور او پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کر لیا گیا ۔ فارنسک ماہرین نے مقامی وارادت سے دیسی ساختہ بندوق کا ایک کارتوس برآمد کیا ۔زخمی بینک منیجر کو بنجارہ ہلز میں واقع ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ سے متعلق ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

TOPPOPULARRECENT