Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف کل جماعتی احتجاجی ریالی

شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف کل جماعتی احتجاجی ریالی

حیدرآباد ۔ /7 فبروری (راست) دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت متصل مسجد الماس کالی قبر چادر گھاٹ میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شریک مختلف مسالک کی تنظیموں کے ذمہ داران اور نمائندگان نے گستاخانہ رسول کے حوصلے پر /25 فبروری بروز پیر صبح 10.30 بجے پبلک گارڈن نامپلی تا سکریٹریٹ ایک پرامن اور عظیم الشان ملی کل جماعتی احتجاجی ریالی نکالنا طئے پایا ۔ تاکہ پبلشر ، رائٹر اور گستاخانہ حرکت میں شریک دیگر عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے لئے حکومت سے بھرپور نمائندگی ہوسکے ۔ اس لئے ہم اضلاع کے ذمہ دار علماء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحفظ ناموس رسالت کے عظیم جذبہ کے ساتھ اس ریلی میں شریک ہوں اور عوام کو بھی اس کی ترغیب دیں ۔

TOPPOPULARRECENT