Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شان مارش کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ

شان مارش کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ

حیدرآباد ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کنگس الیون پنجاب کے بیٹسمن شان مارش کو وائیوو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر باضابطہ انتباہ اور سرزنش حاصل ہوئے ہیں ، جس کا تعلق اُن کی ٹیم کے شنبہ کو یہاں سے قریب راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف منعقدہ میچ سے ہے۔ مارش نے اس میچ کے دوران لیول 1 کی خلاف ورزی (آرٹیکل 2.1.8) کا اعتراف کرلیا، جو کرکٹ کے سازوسامان یا لباس، میدان کے سامان یا مختلف نوعیت کی تنصیبات کو خراب کرنے سے متعلق ہوتا ہے۔ میچ ریفری روشن مہاناما (سری لنکا) نے مارش کے ہم وطن آسٹریلیائی اور کنگس الیون کے ٹیم ساتھی گلن میکسویل کو بھی اسی مقابلے کے دوران آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کو توڑنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT