Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / شاورما سینڈوچ کھا کر 150 افراد بیمار پڑ گئے

شاورما سینڈوچ کھا کر 150 افراد بیمار پڑ گئے

ریاض ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک چھوٹی موٹی ریستوران کا کھانا کھا کر کم و بیش 150 افراد غذائی سمیت کا شکار ہوگئے جس کے فوری بعد وہاں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ طائف سے 100 کیلو میٹر دور ترابہ میں رونما ہوا جبکہ سعودی کی سرکاری پریس کے مطابق کھانا کھانے کے بعد تقریباً 150 افراد غذائی سمیت کا شکار ہوگئے جبکہ دوسری طرف آن لائن اخبار سبق کے مطابق ایک معمولی ریستوران میں شاورما سینڈوچ کھا کر 175 افراد بیمار ہوگئے۔ مکہ خطہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور خاطی کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ترابہ ہاسپٹل میں اس وقت 45 افراد زیرعلاج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT