Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شاپنگ مال میں کمسن لڑکاسیکل چلاتے ہوئے اچانک اسکیلیٹر سے گر کر زخمی

شاپنگ مال میں کمسن لڑکاسیکل چلاتے ہوئے اچانک اسکیلیٹر سے گر کر زخمی

حیدرآباد ۔ /23 اگسٹ (سیاست نیوز) شہر کے ایک مال میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں 3 سالہ کمسن لڑکا کھیل کے دوران اسکیلیٹر سے گرکر زخمی ہوگیا ۔ سلطان بازار پولیس نے بتایا کہ کاچی گوڑہ چوراہے پر واقع ایک مشہور سوپر مارکٹ میں شاپنگ کیلئے گئے ہوئے تھے جہاں پر 3 سالہ لڑکا ٹرائی سائیکل چلانے کے دوران اسکیلیٹر کے ذریعہ نیچے گرپڑا ۔ اس واقعہ میں لڑکے کے چہرے اور ناک پر گہرے زخم آئے اور اسے فوری لکڑی کا پل میں واقع ایک دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ سوپر مارکٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کمسن لڑکا ٹرائی سائیکل سے کھیل رہا تھا اور اتفاقی طور پر وہ اسکیلیٹر کے ذریعہ نیچے گرپڑا ۔ سب انسپکٹر مسٹر کرشنا پرساد نے بتایا کہ لڑکے کی حالت مستحکم ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT