Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاپولووا کے خلاف بہتر شروعات کے باوجود بھامبری ناکام

شاپولووا کے خلاف بہتر شروعات کے باوجود بھامبری ناکام

ایڈمنٹن۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندستان کے راجکمار رام ناتھن نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ڈیوس کپ عالمی گروپ پلے آف مقابلے کے پہلے سنگلز میچ میں کینڈا کے بریڈن شنر کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔ لیکن دوسرے سنگلز مقابلے میں یوکی بھامبری کی ناکامی کی وجہ سے ٹورنمنٹ کے پہلے دن دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر رہیں۔رام کماررامناتھن نے ڈیوس کپ سے اپنے کیریئر کا آغاز کررہے 22 سالہ شنر کو تین گھنٹے16 منٹ تک طویل میراتھن مقابلہ میں 7-5، 6-7، 5-7،5-7 سے شکست دے کر ہندستان کو0-1 سے سبقت دلادی،لیکن دوسرے سنگلز مقابلہ میں یوکی بھامبری نے دنیا کے51 ویں نمبر کے کھلاڑی ڈینس شاپولووا کے خلاف دو سٹس گنوانے کے بعد واپسی کی۔ اس کے باوجود ہندستانی کھلاڑی کو202 ویں درجہ کے شاپووالووا سے تین گھنٹے52 منٹ تک میراتھن مقابلے میں7-6، 6-4، 6-7،6-1 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شاپووالوس روجرس کپ میں گرانڈ سلام چیمپئن یان مارٹن پوٹرو اور رافل نڈال کو شکست دے کر سیمی فائنل تک پہنچے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT