Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شاہانہ انداز میں سرقہ کرنے والا عادی مجرم دہلی میں گرفتار

شاہانہ انداز میں سرقہ کرنے والا عادی مجرم دہلی میں گرفتار

کنگ کوٹھی سے بائیک خریدی وفروخت ، حیدرآباد میں کئی وارداتیں انجام دینے کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 4اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز ) نوابوں کے شہر حیدرآباد میں سرقہ بھی شاہی انداز میں ہونے لگا ہے ۔ عوام کو لوٹنا ، ڈکیتی ، دھوکہ دہی ، سفید پوش جرائم تو دور اب رہزنی و چھیننے کا انداز بھی شاہانہ انداز میں ہورہی ہے۔ یہ بات تعجب خیز لیکن درست ہے کہ دہلی میں گرفتار عادی ملزم سلمان شہر حیدرآباد بذریعہ ہوائی جہاز آتا تھا جبکہ اسکی ٹولی کے اراکین ٹرین سے حیدرآباد پہونچتے تھے ۔ پہلے علاقہ گشت کرتے ہوئے علاقہ میں عوامی نقل و حرکت کی تمام تفصیلات کرنے اور پھر اس بات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رہزنی و سرقہ کی وارداتیں انجام دی جاتیں ۔ گزشتہ 6 دنوں میں رہزنی کے تین معاملہ درج کئے گئے جبکہ شہر میں اس طرح کی تقریباً 20واردتیں انجام دی جاچکی ہیں ۔ دہلی پولیس نے گزشتہ روز سلمان کو گرفتار کرلیا اور اس کی اطلاع حیدرآباد پولیس کو دی ہے جبکہ سائبرآباد و رچہ کنڈہ پولیس اس سارق کو شدت سے تلاش کررہی تھی ۔ اس کاطریقہ کار یہ تھا کہ ریلوے پارکنگ ، بس ٹرمینل پارکنگ پر گاڑیوں کو پارک کرنے کے بعد یہ لوگ اپنے مقامات (دیگر ریاست ) کو چلے جاتے تھے ۔ اور دوبارہ جب کسی علاقہ میں واردات انجام دینا ہوتا تو یہ لوگ ریلوے پارکنگ سے گاڑی لیکر وارادت انجام دیا کرتے تھے اور واپس پھر اسی مقام پر گاڑی چھوڑکر چلے جاتے ۔ ان کا لیڈر سلمان جو فی الحال پولیس حراست میں ہے ، اس ٹولی نے راجندرنگر ، ملک پیٹ ، پنجہ گٹہ ، سرورنگر کے علاقوں میں وارداتیں انجام دیں تھی ۔ سلمان جو بندوق کے ساتھ وارداتیں انجام دیتا تھا رہزنی کی واردات کے بعد مزاحمت کرنے والی خواتین کو بندوق سے دھمکایا کرتا تھا ۔ اس ٹولی نے گزشتہ روز انجام دی گئیں سرقہ کی وارداتوں کیلئے ایک موٹر سیکل کنگ کوٹھی علاقہ سے خریدی تھی اس وقت 50ہزار روپئے ادا کئے گئے تھے اور سرقہ کی وارداتوں کو انجام دینے کے بعد موٹرسیکل کو دوبارہ اسی شخص کو 10 ہزار کم قیمت میں فروخت کردیا تھا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور اس سے حاصل مواد کے بعد پولیس سائبرآباد نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے غور کیا اور شدت سے سلمان کی تلاش شروع کردی تھی ۔ تاہم تحقیقات میں پولیس نے پتہ چلایا ہے کہ سلمان ایک عادی مجرم ہے اور اس نے اُترپردیش ، میں بھی وارداتیں انجام دی تھیں اور ایک پولیس ملازم پر بھی حملہ بھی کیا تھا ۔ دہلی میں بھی سلمان کے خلاف 19 مقدمات درج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT