Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاہد آفریدی کو زمین کی فراہمی کیلئے حنیف عباسی کی پیشکش

شاہد آفریدی کو زمین کی فراہمی کیلئے حنیف عباسی کی پیشکش

راولپنڈی۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے شاہد آفریدی کو پنجا ب میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے کی پیشکش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرکھیل سردار محمد بخش مہر کی جانب سے زمین دینے پر آمادگی کے بعد پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کیلئے زمین دینے کی پیشکش کردی گئی ہے۔ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی اور قومی کرکٹر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اور ن لیگی رہنما نے زمین کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی پنجاب میں کسی بھی شہر اور کسی بھی گراؤنڈ پر اکیڈمی بنا سکتے ہیں اور اس مقصدکیلئے کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں داخلہ کا ارادہ ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT