Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاہد آفریدی کو آرام کا مشورہ

شاہد آفریدی کو آرام کا مشورہ

ڈھاکہ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  ایشیا کپ میں میزبان بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کا آخری میچ میں کپتان شاہد آفریدی کو آرام دینے مشورہ دیا ہے۔ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں ٹورنمنٹ کا 10واں میچ ہے تاہم پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے میچ میں کپتان شاہد آفریدی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ آفریدی خود کریں گے اور ابھی تک آفریدی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
وکٹو ں پر بیاٹ مارنے پر شکیب کی سرزنش
ڈھاکہ ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)  ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو آفیشل سطح پر سرزنش کی گئی۔چہارشنبہ کو پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ کے دوران 18ویں اوور میں محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد شکیب نے غصے میں آ کر وکٹوں پر بیاٹ مارا تھا تاہم فوراً ہی امپائرز سے اپنے عمل کی معافی بھی مانگ لی تھی۔انہیں آئی سی سی قوانین کے تحت لیول 1 کو توڑنے کا مرتکب قرار دیا گیا جس میں ایک انٹرنیشنل میچ کے دوران کرکٹ کے سامان یا دیگر منسلک سامان کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT