Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاہین اسکول انگلش میڈیم گلبرگہ کو آئی بی سی ایوارڈ

شاہین اسکول انگلش میڈیم گلبرگہ کو آئی بی سی ایوارڈ

گلبرگہ۔/13فبروری (ای میل) الکریم ایجوکیشن اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ گلبرگہ کے تحت کار کرد شاہین انگلش میڈیم اسکول ، ایم جی روڈ کراس لوئر لین سنگتراش واڑی گلبرگہ کو ملک کے باوقار انٹر نیشنل بزنس کونسل (آئی بی سی) کے تحت انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ  مینجمنٹ کی جانب سے نئی دہلی کے وی کے کرشنا مینن بھون میں 5 فروری  بروزِ جمعہ کو منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ڈاکٹربھیشما نارائن سنگھ سابق گورنر و سابق مرکزی وزیر حکومت ہند کے ہاتھوں اندرا گاندھی سدھا ؤنا ایوارڈ جو تعلیم و منیجمنٹ کے شعبہ میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے سے نوازا گیا۔ شاہین انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ کے صدر مسٹر حاجی کریم اور سکریٹری محترمہ سیدہ شاہین بیگم نے اس ایوارڈ کو قبول کیا۔ اس موقع پر سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر مسٹر ڈاکٹر جوگندر سنگھ، صدر کل ہند وکلا فورم مسٹر اوپی سکسینہ،  مسٹر مہان ویر تلی موظف انڈین فارین سرویس اور پروگرام کے منتظم ڈاکٹر این ایس این بابو کے علاوہ دیگر ریاستوں کے تقریباً 94 مندوبین و معززین شریک تھے۔ واضح رہے کہ شاہین انگلش میڈیم اسکول گلبرگہ میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی توجہ دی جاتی رہی ہے اور اسکول میں ماہر اساتذہ کی خدمات و تجربات کو بروئے کار لاکر طلباء مین روایتی طریقہ تعلیم سے ہٹ کر سائنس و انگریزی زبان و ادب میں تدریس کا خصوصی انتظام ہے جو اس اسکول کو باوقار آئی بی سی ایوارڈ کا مستحق قرار دیئے جانے کا سبب بنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT