Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / شاہین نگر ‘ پہاڑی شریف وادی عمر میں پولیس کا کارڈن سرچ

شاہین نگر ‘ پہاڑی شریف وادی عمر میں پولیس کا کارڈن سرچ

حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے شاہین نگر پہاڑی شریف وادیٔ عمر اور وینکٹا پورم علاقوں میں کارڈن سرچ آپریشن میں 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور کئی موٹر سائیکل ،آٹوز اور گیاس سلنڈرس برآمد کرلئے۔ جوائنٹ کمشنر رچہ کنڈہ ڈاکٹر ترون جوشی کی قیادت میں 350 پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیموں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں گھر گھر تلاشی لی۔ بالاپور شاہین نگر اور وادی عمر میں پولیس نے تلاشی کے دوران 32 مشتبہ افراد بشمول 8 روڈی شیٹرس، 25 موٹر سائیکلیں، 5 آٹوز، 4 کاریں اور ہتھیار بھی ضبط کرلئے۔ کمشنر رچہ کنڈہ مہیش بھاگوت نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران پولیس نے مشتبہ افراد کو ہی حراست میں لیا ہے اور غیرقانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے مزید اسی قسم کی کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT