Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / شاہی امام کے فرزند کی شادی دلہن نے اسلام قبول کرلیا،جامع مسجد دہلی میں مختصر تقریب

شاہی امام کے فرزند کی شادی دلہن نے اسلام قبول کرلیا،جامع مسجد دہلی میں مختصر تقریب

نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کے فرزند شعبان بخاری نے ہندو لڑکی سے شادی کرلی۔ اس لڑکی کا تعلق اترپردیش غازی آباد سے ہے اور دونوں گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جامع مسجد دہلی میں اتوار کو ایک سادہ تقریب میں نکاح انجام پایا ۔ اس موقع پر چند قریبی رشتہ دار اور ارکان خاندان موجود تھے۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سید احمد بخاری ابتداء میں اس شادی کے خلاف تھے لیکن لڑکی نے اسلام قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس کے بعد وہ رضامند ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دلہن قرآن مجیدکی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔شعبان بخاری کو گزشتہ سال 22 نومبر کو نائب امام جامع مسجد مقرر کیا گیا ہے، اس طرح وہ موجودہ شاہی امام کے جانشین ہوں گے۔ وہ امیٹی یونیورسٹی سے سوشیل ورک میں بیچلرس ڈگری کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT