Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شاہی مسجد باغ عامہ کے مسائل کا جائزہ، محمد محمود علی کا دورہ

شاہی مسجد باغ عامہ کے مسائل کا جائزہ، محمد محمود علی کا دورہ

نواسی کی نکاح تقریب کے انتظامات، عہدیداروں کو ضروری ہدایت
حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج شاہی مسجد باغ عامہ کا دورہ کیا اور 2جنوری کو مسجد میں نواسی کی شادی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تقریب نکاح میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، وزراء اور دیگر اہم شخصیتوں کی شرکت متوقع ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا اور مصلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسجد کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مسجد میں اہم شخصیتوں کیلئے انتظامات اور مدعوئین کیلئے پارکنگ کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اورینٹل ریسرچ لائبریری کے باب الداخلہ سے اہم شخصیت شریک ہوں گی جبکہ مین گیٹ سے دیگر مدعوئین کو داخلہ کی اجازت رہے گی۔ باغ عامہ اور پولیس کنٹرول روم کے اطراف بھی پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر حج ہاوز میں بھی پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ صحت و صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم جے اکبر، سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور، منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن بی شفیع اللہ، چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ کے علاوہ پولیس، بلدیہ اور ٹریفک پولیس کے عہدیدار موجود تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مسجد کی توسیع اور اراضی کے تحفظ کے سلسلہ میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT