Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / شاہ حمد کی توہین، ملزمہ کی حراست میں توسیع

شاہ حمد کی توہین، ملزمہ کی حراست میں توسیع

مناما ۔21اگست ( سیا ست ڈاٹ کام )بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی توہین کے الزامات کا سامنا کررہی خاتون ملزمہ کی تحویل میں مزید توسیع دی گئی ہے۔ گلف ڈیلی نیوز کے مطابق ملزمہ کو 17 اگست کو اعلیٰ فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا جس کے دوران ججس نے اسے مزید 15 دنوں کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ ملزمہ کی وکیل شائمہ الموسوی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ان کی موکلہ کو رہا کردے اس لئے کہ وہ پچھلے 52 دنوں سے حراست میں ہے وہ ایک بیوی اور دو بچوں کی ماں بھی ہے جس میں سے ایک بچہ کی عمر دو سال سے کم ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنی بیوہ ماں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن، اکنامک اینڈ الیکٹرانک سیکوریٹی ڈائرکٹوریٹ نے جب دیکھا کہ مشتبہ ملزمہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں شاہ حمد کی توہین کا ارتکاب کیا ہے تب 26 جون کو اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس کے خلاف ملک کی سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ قبل ازیں پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے کی گئی پوچھ تاچھ کے بعد ملزمہ نے الزامات کو قبول کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT