Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاہ رخ خان اور سجنے دت چیمپئنس لیگ ٹیمیں خریدیں گے

شاہ رخ خان اور سجنے دت چیمپئنس لیگ ٹیمیں خریدیں گے

ممبئی ۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سب ہی جانتے ہیں کہ ہندوستان  میں کبڈی، فٹبال، ہاکی یا کرکٹ جیسے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے بالی ووڈ اسٹارز کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ایسے میں جب شاہ رخ خان، سہیل خان اور سنجے دت کو سبکدوش کرکٹ کھلاڑیوں کی ایک نئی لیگ میں تین ٹیموں کی ملکیت پیشکش کی گئی تو انہوں نے بغیر وقت ضائع کئے فوراً ہامی بھر لی۔ جملہ 260 سبکدوش کھلاڑیوں پر مشتمل اس لیگ میں چھ ٹیمیں ہوں گی، جن کی کپتانی وسیم اکرم، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، مہیلا جے وردھنے،کمار سنگا کارا اور وریندر سہواگ کریں گے۔ لیگ کے چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سام خان نے کہا ہے کہ اگلے سال 26 جنوری سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلی جانے والی سیریز میں 18 میچ کھیلے جائیں گے۔  وہ گزشتہ تین برسوں سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ مہینے ان کی سنجے دت سے بھی ملاقات ہوئی۔ سنجے دت  لیگ کیلئے بہت پرجوش ہیں اور ان کی بیوی اور ٹیم کی شریک مالک مانیاتا دت سارے امور سنبھالیں گی۔

TOPPOPULARRECENT