Tuesday , March 28 2017
Home / تفریح / شاہ رخ خان بھنسالی کی اگلی فلم میں ساحر لدھیانوی کے کردار میں

شاہ رخ خان بھنسالی کی اگلی فلم میں ساحر لدھیانوی کے کردار میں

سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں اپنی میگا بجٹ فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ وہ اپنی اگلی فلم کی تیاریاں بھی کررہے ہیں جو مشہور شاعر و نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بنائی جائے گی۔ اس سے قبل خبر تھی کہ بھنسالی اس فلم میں ساحر کے کردار کے لئے عرفان خان پر غور کررہے ہیں لیکن اب تازہ خبر یہ ہے کہ اس فلم میں ساحر لدھیانوی کا کردار بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کرتے دکھائی دیں گے۔ اس طرح بھنسالی اور شاہ رخ پھر ایک بار اس فلم کے لئے ساتھ ساتھ کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھنسالی نے اس فلم کی اسکرپٹ جب شاہ رخ کو بتائی تو وہ ساحر کا کردار کرنے کے لئے فوری راضی ہوگئے، اور انہوں نے کہا کہ وہ بھنسالی کی اسکرپٹ سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور اب تو شاہ رخ نے ساحر کی غزلیں اور نظمیں بھی پڑھنی شروع کردی ہیں۔ بھنسالی کی اس توقعات سے بھرپور فلم کا نام ’’گستاخیاں‘‘ ہوگا جو ایک رومانی کہانی ہوگی۔ جومشہور شاعر و ناول نگار امریتا پریتم کے ارد گرد گھومے گی۔ فلم میں امریتا پرتیم کا کردار توقع ہے سدھارت ملہوترا نبھائیں گے۔

 

سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم میں اپنی بھانجی کو لانچ کریں گے

بالی ووڈ فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی اپنی لو اسٹوری نئی فلم میں اپنی بھانجی شرمن کولانچ کریں گے۔ جسے منگیش ہداوائے ڈائرکٹ کریں گے۔ جنہوں نے اپنی مرہٹی فلم ’’تنگیا‘‘ سے زبردست تعریفیں بٹوری تھیں۔ شرمن ان کی بہن بیلا سہگل کی بڑی بیٹی ہے جو امریکہ میں فلم میکنگ کا کورس کررہی ہیں۔ اس پراجکٹ پر بھنسالی پوری پوری توجہ دے رہے ہیں۔ وہ اپنی بھانجی کو کافی خوبصورت طریقہ سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT