Saturday , July 29 2017
Home / Top Stories / شاہ رخ خان فلم ’ مائی نیم از خان‘ کے لئے اسکر کے مستحق:پالو کولیہو

شاہ رخ خان فلم ’ مائی نیم از خان‘ کے لئے اسکر کے مستحق:پالو کولیہو

ممبئی: مشہور مصنف پالو کولیہونے کہاکہ اگر ہالی ووڈ برادری غیر جانبدار ہے توسوپر اسٹار شاہ رخ خان فلم ’ مائی نیم از خان‘ میں اپنے کام کے سبب اکیڈیمی ایوارڈ کے مستحق ہیں ۔

ناول نگر پالو کولیہواپنے ٹوئٹر پر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی فلم کی ساتھویں سالگرہ کے موقع پر یہ بات کہی ہے۔

مسٹر پالو کولیہونے لکھا کہ’’مائی نیم از خان اینڈ ائیم ناٹ اے ٹررسٹ‘۔ مبارک ہو @iamsrk‘ ایک بہترین فلم کے ساتھ سالوں کی تکمیل پر !‘‘۔دی الکامسٹ کے مصنف نے اپنے فیس بک صفحہ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا جس میں انہو ں نے لکھا کہ سال 2008میں انہوں نے پہلی فلم دیکھی جس میں شاہ رخ خان نے کام کیاہے۔

نہ صرف فلم بہترین ہے بلکہ ایس آر کے ہالی ووڈ میںآسکر کے مستحق ہیں اگرکوئی دھاندلی نہیں کی گئی تو۔

شاہ رخ خان نے بھی اپنے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ میں اداس ہوں کیونکہ ایسے فلموں کی اب بھی ضرورت ہے اور میں شکر گذار ہوں فلم کی کاسٹ اورکریو’ کرن ‘ روی‘ کاجول‘ ایس ای ایل‘ شبانی’ نرنجن‘ دیپا‘ جیمی سے جس نے مجھے اتنی بہترین فلم فراہم کی ۔

ڈائرکٹر کرن جوہر نے بھی ٹوئٹرپر فلم کی ایک تصوئیر کے ساتھ لکھا کہ’’ شکریہ رضوان ‘ محبت کا پیغام عام کرنے کے لئے تمہارا پیغام ۔۔تمہاری تکلیفیں

#7YearsOfMyNameIsKhan.148
TOPPOPULARRECENT