Saturday , July 22 2017
Home / Top Stories / شاہ رخ خان پر فساد برپا کرنے اور ریلوے کی جائیداد کو نقصان پہنچانے کا الزام

شاہ رخ خان پر فساد برپا کرنے اور ریلوے کی جائیداد کو نقصان پہنچانے کا الزام

کوٹا (راجستھان)۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار شاہ رُخ خان پر مبینہ طور پر فسادات برپا کرنے اور ریلوے کی جائیداد کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں کوٹا ریلوے اسٹیشن پر فساد ہوا تھا اور ریلوے کی جائیداد کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ کوٹا ریلوے اسٹیشن پر ایک تاجر وکرم سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کی 23 جنوری کو جب شاہ رخ فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کیلئے کوٹا ریلوے اسٹیشن پہنچے تو اُن کے حامیوں نے ہنگامہ مچایا اور ریلوے کی جائیداد کو نقصان پہنچایا۔ جی آر پی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ وکرم سنگھ نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان اپنے ڈبے کے دروازے میں کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے عوام کی طرف کچھ پھینکا تھا اور ہجوم اسے حاصل کرنے کیلئے ٹوٹ پڑا تھا۔ بھگدڑ کے دوران ایک ریلوے ٹرالی لڑھک گئی اور اس پر موجود اشیاء کو نقصان پہنچا اور وکرم سنگھ بھی زخمی ہوگیا جو اس ٹھیلے کے ساتھ تھا۔ معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT