Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / شاہ رخ خان کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوںکا الزام، اداکار کی تردید

شاہ رخ خان کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوںکا الزام، اداکار کی تردید

ممبئی ۔ 22 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عدالت میں بیان دینے پر اداکارہ پریتی زینٹا کی ستائش کرتے ہوئے جبکہ اسے انڈر ورلڈ کی دھمکیاں وصول ہورہی تھیں ، ممبئی کے سابق پولیس کمشنر ایم این سنگھ نے آج کہا کہ اس کے برعکس اداکار شاہ رخ خان مافیا کے خلاف کسی قسم کی اپنی شکایت پر قائم نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ عدالت میں اپنے بیان پر قائم نہیں رہتے۔ کیونکہ بے رحم گینگسٹرس اور دہشت گرد انہیں دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان کو بھی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے دھمکی دی تھی ۔ اداکار شاہ رخ خان نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ انہوںنے ذرائع ابلاغ کے حوالات کی بوچھار پر اپنی خامنوشی توڑتے ہوئے انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے جس پر انہیں معذرت خواہی کرنی پڑے۔ یا وہ ایسے موقف میں نہیں ہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں۔

انہوںنے کہا کہ 25 سال تک وہ عوام کے بے لوث خلوص اور محبت کے مرکز بنے رہے ہیں۔ ملک کے ہر ایک گوشہ سے انہیں اپنے چاہنے والوں کے پیغامات ملتے تھے اور اب واٹس اپ اور سماجی میڈیا پر پیغامات ملتے ہیں۔ اگر میری کوئی فلم تھیٹروں میں روک دی جائے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ 2 نومبر کو اداکار کی عمر 50 سال ہو گئی۔ انہوں نے دانشوروں کی بڑھتی ہوئی احتجاجی صداؤں پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں عدم رواداری کا ماحول بن گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہی میرا ابھی خیال ہے کہ عدم رواداری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اور میں نے اپنا خیال ظاہر کردیا ۔ اس پر مجھے کسی سے معذرت خواہی کرنے کی ضرورت نہیں ہے حالانکہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر  عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT