Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاہ رخ خان کو قانونی نوٹس

شاہ رخ خان کو قانونی نوٹس

ممبئی ۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سوپر اسٹار شاہ رخ خان آئی پی ایل میں فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی زد میں آگئے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا جس میں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہوں۔ شاہ رخ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی نائٹ رائیڈرز اسپورٹس لمیٹڈ کے شیئرز مارکیٹ سے کم قیمت پر بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کو فروخت کئے جس سے 75 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ گوری خان اور جوہی چاولہ کو بھی پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT