Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / شاہ رخ خان کیخلاف کیس کی عنقریب یکسوئی

شاہ رخ خان کیخلاف کیس کی عنقریب یکسوئی

آئی پی ایل فیما تحقیقات میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بیانات قلمبند کئے
ممبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے بیرونی زرمبادلہ خلاف ورزیاں کیس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیانات قلمبند کئے جانے کے بعد T-20 ٹورنمنٹ آئی پی ایل میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات بہت جلد پوری ہوجائیں گی۔ شاہ رخ خان سے تحقیقات کرلی گئی ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی کمپنی نائٹ رائیڈرس اسپورٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے شیئرس کو فروخت کرنے میں دھاندلیاں کی ہیں۔ یہ شیئرس ماریشس کی کمپنی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کو فروخت کئے گئے تھے۔ ذرائع نے کہاکہ شاہ رخ خان سے پوچھ گچھ کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے توقع ہے کہ اس سال ڈسمبر تک یا آئندہ سال جنوری تک وجہ بتاؤ آخری نوٹس جاری کی جائے گی۔ بیرونی زرمبادلہ خلاف ورزیاں کیس کے سلسلہ میں کولکتہ نائیڈ رائیڈرس اور اس سے مربوط اداروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ شاہ رخ خان سے جو کچھ پوچھا گیا ہے ان کے بیان کو قلمبند کرلیا گیا ہے۔ 10 نومبر کی شام شاہ رخ خان کو ایجنسی کے دفتر پر طلب کیا گیا تھا جہاں پر انھوں نے 3 گھنٹے تک تحقیقاتی عہدیداروں کے سوالات کا جواب دیا۔

TOPPOPULARRECENT