Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوز ریڈ چیلیز میں غیر مجاز تعمیرات کو بی ایم سی نے توڑ دیا

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوز ریڈ چیلیز میں غیر مجاز تعمیرات کو بی ایم سی نے توڑ دیا

ممبئی۔برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کی شب شاہ رخ خان کے گرگاؤں والے ریڈ چلی پروڈکشن ہاوز میں2000اسکوائرفٹ پر جاری غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ ریڈ چیلی وی ایف ایکس افیسر گروگاؤں کی چوتھی منزل پر ایک کیفی ٹیرایا کی تعمیر کا غیر قانونی طریقے سے کام کیاجارہا تھا۔

اس خبر کی توثیق میں ریڈ چیلیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ جائیداد کے مالک نہیں کرایہ دار ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’ ریڈ چیلیز وی ایف ایکس مذکورہ جائیداد کے مالک نہیں بلکہ کرایہ دار ہیں۔

مذکورہ عمارت میں کچھ حصہ خالی ہے جہاں پر ملازمین کو بیٹھ کر لنچ اپنے گھر سے لائے ہوئے دوپہر کا کھانا کھانے کی گنجائش بنائی جارہی ہے۔

یہاں پر کوئی کینٹین نہیں بنائی جارہی تھی۔ جس حصہ کو بی ایم نے منہدم کیاہے وہ دراصل سولار پینل سے توانائی پیدا کرنے کے لئے تعمیرکیاگیا تھاجس سے وی ایف ایکس کو غیر آلودہ توانائی سربراہ کی جاتی ہے۔ ریڈ چیلیز اور وی ایف ایکس اس ضمن میں بی ایم سے متعلقہ عہدیداروں سے بات کریں گے‘‘۔

اس سے قبل سال2015میں بی ایم سی عہدیداروں نے بالی ووڈ سوپر اسٹار بادشاہ خان کے بنگلہ ’منت‘کے باہر لگائے گئے اسٹیل ریمپ کو یہ کہتے ہوئے مہندم کردیا تھا کہ مذکورہ تعمیر بھی غیر قانونی ہے۔

TOPPOPULARRECENT