Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / شاہ رخ و عامر ‘ ملک کی شبیہہ متاثر کر رہے ہیں وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی کا الزام

شاہ رخ و عامر ‘ ملک کی شبیہہ متاثر کر رہے ہیں وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی کا الزام

جمشیدپور 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کی حد سے زیادہ بولنے والی قائد سادھوی پراچی نے آج الزام عائد کیاکہ اداکار شاہ رُخ خان اور اداکار عامر خان ایس پی قائد اعظم خان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے ملک کی شبیہہ ’’مسخ‘‘ کررہے ہیں اور دعویٰ کررہے ہیں کہ ملک میں عدم رواداری کا غلبہ ہے۔ مبینہ طور پر عدم رواداری کی پوری مہم ایک سازش ہے تاکہ ملک کو بدنام کیا جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ ایسی مہم ناقابل برداشت ہے۔ کیوں کہ یہ لوگ ایوارڈس واپس کرتے ہوئے بھی یہ ظاہر کررہے ہیں کہ ملک میں عدم رواداری پھیلی ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ شاہ رُخ خان، عامر خان اور اعظم خان عدم رواداری کے بارے میں اپنے بیانات کے ذریعہ ملک کو بدنام کررہے ہیں۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی بھی اُن کے ساتھ ہیں۔ وی ایچ پی قائد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے دادری واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوؤں نے کبھی بھی کہیں بھی فسادات کا آغاز نہیں کیا لیکن بعض لوگ دانستہ طور پر گایوں کو ہلاک کرتے ہوئے فسادات کے لئے اُکساتے ہیں۔ بیف پارٹیاں منعقد کرکے ہندو طبقہ کو برانگیختہ کرتے ہیں۔ انھوں نے اظہار حیرت کیا کہ حکومت یو پی کیوں اِن تمام باتوں کو نظرانداز کررہی ہے اور اُن کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش نہیں کرتی۔

TOPPOPULARRECENT